۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حمله تروریستی زاهدان

حوزہ / زاہدان میں ہونے والے دہشت گردوں کے حملے میں متعدد دہشت گردوں نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کر کے فائرنگ کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی سیستان و بلوچستان سے رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر زاہدان میں دہشت گردوں کے حملے میں متعدد دہشت گردوں نے ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کر کے اس پر مسلسل فائرنگ بھی کی۔

دہشت گردی کی اس کارروائی میں متعدد پولیس اہلکاروں سمیت کئی زخمی راہگیروں کو زاہدان کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ پولیس اسٹیشن پر شیلنگ اور فائرنگ کے دوران مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر متعدد دستی بم بھی پھینکے۔

موقع پر موجود ایک نمازی نے ارنا نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا: نماز ادا کرنے کے بعد متعدد افراد نے پولیس اسٹیشن 16 کی طرف رخ کیا اور ان میں سے ایک نے بس سے پولیس اسٹیشن کی دیوار کو ٹکر ماری اور دیوار کو توڑ کر تھانے میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے اور دیوار کا صرف ایک حصہ ہی تباہ ہوا۔

سیستان و بلوچستان کی سلامتی کونسل کی جانب سے لوگوں کو امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل

سیستان و بلوچستان کی سلامتی کونسل نے موجودہ واقعات پر اپنے ایک اعلانیہ میں کہا: جن لوگوں نے ایک گھنٹہ پہلے فائرنگ کر کے شہر کو ناامن بنانے کا منصوبہ بنایا تھا، الحمد للہ سیکورٹی اور پولیس فورسز کی چوکسی اور سخت ردعمل سے وہ ناکام ہوئے اور حالات پر قابو پا لیا گیا ہے۔

سیستان و بلوچستان سلامتی کونسل کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے: براہ کرم اپنے امن و امان کو برقرار رکھتے ہوئے بھیڑ والی جگہوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔

آپ سیستان و بلوچستان کے باشعور اور بابصیرت عوام سے درخواست کی جاتی ہے کہ دشمنوں کی طرف سے پھیلائی جانے والی افواہوں پر توجہ نہ دیں۔

مولوی عبدالحمید کی زاہدان میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی مذمت

ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں مولوی عبدالحمید اسماعیل زہی نے زاہدان کے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: "زاہدان میں جو واقعہ پیش آیا وہ انتہائی تلخ اور افسوسناک ہے اور اس واقعے کی تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ زاہدان میں ہونے والے آج کے واقعے میں کون سے ہاتھ ملوث تھے۔"

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: معاشرے کو اس وقت جس چیز کی ضرورت ہے وہ زاہدان اور صوبے کے تمام عزیز لوگوں کا امن و امان ہے۔

مولوی عبدالحمید نے تاکید کی: عوام کو اس صورت حال میں اشتعال انگیزی سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ اس صورت حال میں کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی مزید پریشانی کا باعث ہو گی۔

انہوں نے کہا: میں تاکید کرتا ہوں کہ تمام شہری پرسکون رہیں تاکہ معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات کی جائیں اور دشمن کی جانب سے پھیلائی جانے والی کسی بھی قسم کی افواہوں پر توجہ نہ دیں۔

انہوں نے مزید کہا: تمام لوگوں، علماء اور مفکرین کو چاہیے کہ وہ امن و امان برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں، شہری پرسکون رہیں تاکہ اس افسوسناک معاملہ کی اچھی طرح چھان بین کی جائے اور پتا چلایا جا سکے کہ یہ مشکل کہاں سے پیدا ہوئی ہے۔

مولوی عبدالحمید نے تاکید کی: ہوشیار رہیں، بہت سے دشمن ایسے ہیں جن کا ایک ہی مقصد ہے کہ وہ حالات سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک کو ناامنی کی طرف لے جائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .